حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی امام بارگاہ امامیہ مغل ہزارہ منگھو پیر کراچی میں منعقدہ "جشن میلاد الصادقین علیہم السلام" سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا: میں آپ تمام علماء کرام، عمائدین قوم، اہلسنت اکابرین و تنظیمی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اتنی محبت دی۔
انہوں نے مزید کہا: مجھے بہت خوشی ہوئی کے اس بزم میلاد الصادقین علیہم السلام میں ہمارے اہلسنت بھائی بھی تشریف فرما ہیں۔ در اصل یہ مساجد و امام بارگاہیں وحدت و محبت کی درس گاہ ہیں ، اس مملکت خداداد پاکستان کے اندر تمام مکاتب فکر ایک وحدت کا گلدستہ ہیں جس کی خوشبو آج ہمیں یہاں محسوس ہو رہی ہیں۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: 16 اگست کو علماء ذاکرین کانفرنس اسلام آباد میں کہا تھا کہ تم جتنی مرضی سازشیں کر لو مگر یہ وحدت کا گلدستہ ایک دوسرے کو پھول بانٹے گا، آج اس کا عکس مجھے یہاں نظر آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن مجید ہمیں حکم دیتا ہے اور ہم اس پر عمل کرتے ہیں یہ وحدت و اخوت درس قرآن ہے، مل کر ایک دوسرے سے محبت کو مضبوط کریں تاکہ اندرونی و بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت میں مزید اضافہ ہو۔
آپ کا تبصرہ